ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راجستھان: اسامہ بن لادن کاآدھار کارڈ بنانے کی کوشش میں صدام حسین گرفتار

راجستھان: اسامہ بن لادن کاآدھار کارڈ بنانے کی کوشش میں صدام حسین گرفتار

Tue, 16 May 2017 22:46:10    S.O. News Service

جے پور، 16/نئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے بھیلواڑا میں پیر (15 مئی) کو پولیس کے سامنے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا، جسے لے کر ریاست بھر میں شوربپاہے۔ دراصل، بھیلواڑا ضلع کے ماڈل تھانہ علاقے میں پیر کو ایک آئڈینٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یوآئی ڈی اے آئی) آپریٹر کو القاعدہ کے ہلاک سربراہ اسامہ بن لادن کاآدھار کارڈ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔بھیلواڑا کے پولس سپرنٹنڈنٹ پردیپ موہن شرما نے بتایا کہ آدھار کارڈ رجسٹریشن مرکز چلانے والے صدام حسین منصوری (25) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر لادن کی دھندلی تصویر اور دیگر تفصیلات کے ساتھ اپنے سینٹر سے آدھار پورٹل پر آن لائن اپ لوڈ کر دی تھی۔اگرچہ یونیک آئڈنٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یوآئی ڈی اے آئی) کے حکام نے درخواست میں گڑبڑیاں پائے جانے پر معاملے کو جانچ کے لیے بھیجا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے اطلاعات و ٹیکنالوجی محکمہ نے یہ شکایت ان کے پاس بھیجی تھی۔
 


Share: